گوادرمیں 200 ایکڑ پر اقتصادی زون بنایا جائے گا، اسد عمر

اسلام آ باد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گوادر میں 200 ایکڑ پر اقتصادی زون بنایا جائے گا،، گوادر چین کی نہیں پاکستان کی ذمہ داری ہے، گوادر میں سب چلے جاتے ہیں کیونکہ وہاں اچھے ہوٹل ہیں، جنوبی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے 560 ارب روپے کا پیکیج موجودہ حکومت نے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہوا سے بجلی مہنگی پڑے گی عوام نہیں خرید سکے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان میں میدان ہیں لیکن ہوا کی بجلی مہنگی پڑے گی، سی پیک کے پہلے فیز میں تمام سرمایہ کاری بجلی گھروں کے منصوبے پر لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوتی ہے، خصوصی طور پر اگر کوئی کام ہوا ہے تو وہ بلوچستان میں ہوا، گوادر میں اسپتال، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور پانی صاف کرنے کا پلانٹ لگایا گیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ گوادر میں 200 ایکڑ پر اقتصادی زون بنایا جائے گا، گوادر چین کی نہیں پاکستان کی ذمہ داری ہے، گوادر میں سب چلے جاتے ہیں کیونکہ وہاں اچھے ہوٹل ہیں۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ جنوبی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے 560 ارب روپے کا پیکیج موجودہ حکومت نے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے