اسلام آباد سے آنے والا وفد جام کمال کو باعزت طریقے سے رخصت کرنے کیلئے آئے ہیں، ملک نصیرشاہوانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی نے کہاہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ جام کمال میں حکومت چلانے کی اہلیت نہیں،بدامنی کا یہ عالم ہے کہ عوام امن وامان کی گھمبیر صورتحال کی وجہ سے حکومت سے نالاں ہیں،تحریک عدم اعتماد متحدہ اپوزیشن کامشترکہ فیصلہ ہے اسلام آباد سے آنے والا وفد جام کمال کو باعزت طریقے سے رخصت کرنے کیلئے آئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ملک نصیراحمدشاہوانی نے کہاکہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ تعدادسے کئی زیادہ ارکان کی حمایت حاصل کی ہے تاہم وقت آنے پر میڈیا کو بھی آگاہ کردیاجائے گا متحدہ اپوزیشن نے جو اقدام اٹھایاہے اس پر سب متفق ہیں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سے آنے والے لوگ شاید جام کمال کو باعزت طریقے سے رخصت کرنے کیلئے آئے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ جب کوئی عددی اکثریت کھو جائیں تو پھر عزت اسی میں ہے کہ باعزت راستہ اختیارکیاجائے انہوں نے کہاکہ سیاسی عمل میں یہ معاملات چلتے ہیں ہم پرامید ہے کہ ہماری کاوشیں بارآور ثابت ہونگی انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہے کسی موضوع پر بیٹھ کر بات چیت ہوسکتی ہے البتہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کامشترکہ فیصلہ ہے اور اپوزیشن اپنے فیصلوں کو خود آگے بڑھائے گی ملک نصیراحمدشاہوانی نے کہاکہ حکومت چلانے کی ذمہ داری وزیراعلیٰ کی ہوتی ہے لیکن موجودہ وزیراعلیٰ میں وہ اہلیت نہیں کہ وہ حکومت چلاسکے وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کودیوار سے لگایاان کے اپنے لوگ ناراض ہیں اسپیکرکی ناراضگی سب کے سامنے ہے اس کے علاوہ خراب گورننس واضح کرتی ہے کہ جام کمال کی حکومت فیل ہوچکی ہے اور لوگ نالاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے