حکومت غربت نہیں غریب کوختم کرنے پرتلی ہوئی ہے ، حافظ حمداللہ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) حافظ حمداللہ سکریٹری اطلاعات ترجمان پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق حافظ حمداللہ سکریٹری اطلاعات ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران رجیم نے پیٹرول میں پانچ روپے فی لیٹراضافہ کرکے عوام پرمہنگائی کا بم گرادیا حافظ حمداللہ سکریٹری اطلاعات ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں تقریبا پندرہ روپے اضافہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جوعوام کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان تم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کاوعدہ کیا تھا کہاں ہے وہ ریلیف اوروعدے؟
حافظ حمداللہ سکریٹری اطلاعات ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ آپکی ناکام نااہل اورنالائق حکومت مہنگائی کنٹرول کرنےمیں بری طرح ناکام ہوچکی ہے بجٹ عوام پر بہت بھاری پڑی ہے۔سکریٹری اطلاعات حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اب عوام کا ایک ہی نعرہ ہے گوعمران گو اب عوام کہتے ہیں ہمیں نیانہیں وہی پراناپاکستان چاہئیے۔
ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں سوائے گھبرانا نہیں کہ اور کچھ نہیں کیا یہ حکومت غربت نہیں غریب کوختم کرنے پرتلی ہوئی ہے کیونکہ عمران خان ایک وعدے کوپوری تندہی سے پوراکرنے کی عزم کرچکے ہے،کہ سکون قبرستان میں ہوگا اب مہنگائی کے ذریعے عوام کوقبرستان کاراستہ دکھارہاہے۔
حافظ حمداللہ سکریٹری اطلاعات ترجمان پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ اسی لئے توروزاول سے پی ڈی ایم یہ کہتی چلی آرہی ہے کہ موجودہ حکومت مسلط ہے عوام کامنتخب حکومت نہیں یہ نااہل نالائق بھی ہے اب یہ حکومت عوام کےلئے عذاب بن چکی ہے جس سے قوم کونجات دینا ہماراہدف ہے۔