جمہوری نظام ہی حقوق کی پاسداری کویقینی بناسکتاہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: ​چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سےمخالف آواز کو دبانے کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی ناجائز حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مضبوط جمہوریت اورمضبوط پاکستان لازم وملزوم ہیں۔ کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان دو گروہوں میں تقسیم کر دیا۔پیپلزپارٹی نےجمہوریت کیلئےطویل وتاریخی جدوجہدکی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا،سابق صدر نے صدارتی اختیارات کو پارلیمان کے حوالے کیا۔آصف زرداری نے مفاہمت کے ذریعے وسیع و جامع حکومت تشکیل دی۔

بلاول بھتو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اورترقی کی ضمانت جمہوریت ہے۔آئین پرعمل کےبغیرایک نہیں دوپاکستان چلتےرہیں گے۔وفاقی جمہوریت ہی واحدقابل عمل نظام حکومت ہے،جمہوری نظام ہی حقوق کی پاسداری کویقینی بناسکتاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے