سبزی کی اسمگلنگ سے بلوچستان کے زمیندارنان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں، ملک نصیرشاہوانی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ورکن بلوچستان اسمبلی ملک نصیراحمدشاہوانی نے کہاہے کہ ہمسایہ ممالک سے فروٹ اور سبزی کی اسمگلنگ سے بلوچستان کے زمیندارنان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں اگر بابت اقدامات نہ اٹھائے گئے زمیندارایکشن کمیٹی بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں زمینداری سے منسلک زمینداران ٹماٹر اور سیب کے بعد ہمسایہ ممالک سے پیاز کی اسمگلنگ پرتشویش کاشکار ہے اس سے قبل جب فروٹ کا سیزن آتاہے تو پھر ہمسایہ ممالک سے فروٹ کی اسمگلنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پنجاب سندھ، اور خیبرپختونخوا کی طرح نہری نظام نہیں ہے یہاں ایک ہزار فٹ زیر زمین سے پانی نکالنے کیلئے بجلی اور سولر سسٹم استعمال کیا جاتا ہے ایک ٹیوب ویل کیلئے سولر پر سولہ سے سترہ لاکھ روپے کی ضرورت ہوتی ہے جب بلوچستان کے عوام کی پیاز،ٹماٹر اور سیب تیار ہوتی ہے تو حکومت ہمسایہ ملک ایران اور افغانستان سے درآمد شروع کردیتا ہے جس سے بلوچستان کے زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں بلوچستان کے زمیداروں میں افغانستان سے پیاز کی درآمد پر سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے ٹماٹر اس کے بعد سیب اور اب پیاز افغانستان سے درآمد بلوچستان کے زمینداروں کی معاشی قتل کے مترادف ہے پیاز کی افغانستان سے بلوچستان کے زمینداروں میں مایوسی پھیل گئی ہے اس کے خلاف قومی اسمبلی،سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی میں بھر پور آواز اٹھائینگے اور بلوچستان کے زمیندار وفاقی حکومت کے اس ناروا فیصلے جس میں افغانستان اور ایران سے پیاز درآمد پر بھرپور احتجاجی تحریک چلائینگے تاکہ حکومت مجبور کرسکیں کہ وہ افغانستان اور ایران سے پیاز کی درآمد روک لیں۔