سگنلز کی بحالی اور روڈ مارکنگ کیلئے بروقت سروے کیا جائے ، سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انجینئرنگ بیورو کا قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوراہوں کی توسیع، یوٹرنز، گاڑیوں کی صحیح پارکنگ، سگنلز کی بحالی اور روڈ مارکنگ کیلئے بروقت سروے کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری اور انجینئرنگ بیورو کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو، کے آفیسران موجود تھے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کے شہر میں تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک نظام کی بہتری اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اس کے علاوہ ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کرنے والی تجاوزات اور سائیکل و موٹر سائیکل اسٹینڈز ہٹائیں جائیں انہوں نے کہا کہ دکاندار اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو پارکنگ پلازہ میں پارک کیا کریں اور اس کے علاوہ جن سڑکوں پر ٹریفک جام جیسی صورتحال پیدا ہوتی ہے وہاں سے ریڑھیوں کو ہٹا کر ان سڑکوں کو بھی فری زون بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل اور ٹریفک جام کی روک تھام کے لیے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اس سلسلے میں ٹریفک سگنل کی بحالی، سائن بورڈ اور روڈ مارکنگ سے بھی کافی حد تک رش میں کمی آ سکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے