ملک میں اٹھارویں ترمیمم کو چھیڑنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے، مولانا عبد الواسع
لورالائی (گرین گوادر نیوز) جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت عوام کے مسائل کے حل کرنے میں بری طرع ناکام ہونے پر اب الیکٹرک ووٹر مشین کے پیچھے کھڑی ہوکر اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اپوزیشن انکے کرتوتوں کو میڈیا اسمبلی فلور سمیت عوامی فورمز پر ضرور بے نقاب کریگی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں تین حلقے کھولنے پر پورے ملک کو اسمان پر اٹھا دیا تھا اور اسلام آباد کے جانب لاہور سے مارچ کا آغاز کرکے ملک میں انارکی اور سول نافرمانی کے تحریک چلائی اسلام آباد میں دھرنے کے دوران بجلی بلز جلائے اور پارلیمنٹ اور پی ٹی ائی سینٹر پر چڑہائی بھی کی اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا اور یہ کہنا شروع کیا کہ ملک میں پانچ سو افراد بھی مجھے کہیں کہ اقتدار چھوڑ دو تو میں استعفی دینے میں دیر نہیں کرونگا لیکن آج پی ڈی ایم اسمبلی اور کروڑوں افراد احتجاج کر رہے ہیں لیکن وہ کرسی سے چمٹا ہوا ہے ہر بات پر وہ یو ٹرن لینے کے عادی ہیں ہم نااہل حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ فوری طور پر افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کرتے ہوئے اسے تسلیم کر ے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہ ملک پر غیر آئینی جعلی اور ناجائز حکومت مسلط ہے جسکی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے ہم مسلط کردہ ٹولے کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہے ہیں حکومت کو سپورٹ کرنے والے بھی اب عمران خان سے جان چھڑانے کے چکر میں ہیں اب وہ ایک نیا چوائس ڈھونڈنے کی کوشش میں مصروف ہیں ہم نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے کھندے کو استعمال کرنے سے گریز کیا ہے جے یو ائی عوام کے طاقت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ملک میں اٹھارویں ترمیمم کو چھیڑنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے صوبائی خود مختیاری چھیننے کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ملک میں صدارتی نظام کی بھر پور مخالت کرینگے جے یو ائی فیڈریشن پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے سفید پوش طبقے سے جینے کا بنیادی حق چھین لیا ہے صوبے میں نااہل صوبائی حکومت عوام اور سیکیورٹی فورسز کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے عوام کو روزگار صحت تعلیم صاف پانی کی فراہمی میں ناکامی پر وزیر اعلٰی کو کرسی سے الگ ہو کر تھوڑا اخلاقیات کا تو مظاہرہ کرنا چاہیے عوام کو زندہ رہنے کا بھی نہیں دیا جارہا ہے اسپیکر اور وزراء بھی وزیر اعلٰی پر عدم اعتماد کر رہے ہیں حکومت میں شامل بعض وزراء ناراض ہیں ہمیں اسمبلی میں اکثریت ملتے ہی اپوزیشن وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردینگے جو کہ اراکین کا ائینی حق ہے آج بیوروکریسی بھی مداخلت پر کام نہیں کر رہی ہے جام حکومت میں ہر شعبہ جام ہے سول سیکرٹریٹ میں سنا ٹا ہے عوام در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں جے یو ائی نے موجودہ حکومت کے خلاف پورے صوبے میں کامیاب احتجاج کیا جس پر عوام نے موجودہ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے لہذا یہ حکومت اب مزید چلنے کی پوزیشن میں دیکھائی نہیں دے رہی حکومت چند مہینوں میں ریت کی دیوار ثابت ہوکر ریزہ ریزہ ہوکر ختم ہو گی ملک میں عام الیکشن شفاف ہونے چاہیے حکومت سے کسی بھی مسئلہ پر مذکرات نہیں کرینگے بلکہ اسکے خاتمے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر جعلی مرکزی وصوبائی حکومتوں سے عوام کو نجات دلائینگے۔