تعلیم کے زبو حالی کے ذمہ دار حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں، غلام نبی مری

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان میں تعلیم کے زبو حالی کے ذمہ دار حکمرانوں کی وہ غلط پالیسیاں ہیں جس کے ذریعے بلوچوں کو ہر صورت میں تعلیمی میدان میں پسماندہ رکھ کر یہاں کے قدرتی دولت اور وسائل پر اپنا دسترست اور قبضہ جمانا یہی وجہ ہے کہ جب بھی یہاں کے طلبا و طالبات تعلیم کے جدید حصول اور لوازامات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں بے دردی سے تشدد و ظلم و جبر کا نشانہ بنا کر علم دشمنی کا ثبوت دیاجاتاہے جس کی واضع مثال بولان میڈیکل کے طلبا و طالبات آن لائن ٹیسٹ کے متعلق اپنے خدشات و تحفظات کو اجاگر کرنے کیلئے سیاسی و جمہوری انداز میں ایک پر امن ریلی نکالی تو ان پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جس انداز میں تشدد کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔ان خیالات اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر غلام نبی مری نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بولان میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کے اپنے جائز مطالبات کے حق میں منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انکے ہمراہ پارٹی کے عہدادران میر کاول خان مری اور میر نصیب قمبرانی تھے انہوں نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے اکیسویں صدی میں قدرتی دولت سے مالامال زرخیز سرزمین بلوچستان کے طلبا و طالبات دورِ جدید کے تعلیمی لاوازمات اور ضروریات سے محروم ہے جس شدید گرمی میں کوئٹہ کے مختلف شہراں پر بیٹھ کر احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار اور حکمرانوں سے سہولیات کی مطالبہ کرتے ہیں ہونا تو یہ چائیے تھا کہ قدرتی دولت سے مالامال اس خطے کے تمام طلبا و طالبات کو تعلیمی نظام کے تمام تر سہولیات انہیں مطالبہ کیئے بغیر میسر ہوتے لیکن انکے مطالبات کو تسلیم اور حل کرنے کے بجائے اِن پر جس طرح سڑکوں پر بے دردی سے تشدد کرکے لہو لہان کر دیا جاتا ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ارباب اختیار حکمرانوں اور انتظامیہ کو یہاں کہ نوجوانوں کو تعلیم و دیگر سہولیات سے کوئی دلچسپی نہیں انکے مقاصد یہ ہے کہ یہاں کے نوجوان جہالت و پسماندگی کے اندھیرے میں رہے کر اپنے وسائل اور حقوق سے بے خبر رہے چونکہ یہاں کے نوجوان تعلیم اور شعور کی طرف راغب ہونگے تو حکمران اپنے استحصالی اور لوٹ کسھوٹ پرمبنی پالسیون پر ہر گِز کامیاب نہیں ہونگے بی این پی کے جدوجہد کا بنیادی اور اولین مقصد یہاں کے نوجوانون کو تعلیم سے اراستہ کر کے ایک تعلیم یافتہ اور خوشحال و ترقی یافتہ قومون کے صفون میں برابری پر لانا چاہتے ہیں بی این پی نے صوبے میں پر امن جمہوری تحریکون کو تسلیم کرانے اور انکے خلاف انتظامیہ اور حکمرانون کے ناروا پالسیون کے خلاف جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے مظالم کے خلاف آواز بلند کیا ہے انہوں نے پارٹی کی طرف سے احتجاجی دھرنے میں شریک طلبا و طالبات کو یقین دلایا کہ اِنکے جائز مطالبات کے حصول کیلئے اور اِن پر تشدد کے خلاف ہر سطح پر سیاسی و جمہوری انداز میں آواز بلند کرینگے اور انھیں کسی بھی مشکل حالات میں تن تنہا نہیں چھوڑیں گے۔طلباء کے مطالبات کہ پی ایم سی آن لائن انٹری ٹیسٹ کومنسوخ کرکے طلباء سے فیزیکل ٹیسٹ کے ساتھ کاربن پیپراور آنسرکیز مہیا کرنے،طلباء پر تشدد میں ملوث آفیسران کو معطل کرکے قانونی کارروائی کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے