فکرباچاخان آج اگرزندہ وجاویدہے تویہ شہداکی لہوکے مر ہون منت ہے، زمرک اچکزئی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ظلم جبراستبداد کا نظام انگریز سامراج کاتھایا آج کسی اور کاہو قابل قبول نہیں ہے جنگ اسلام مذہب اورعقیدے کانہیں جنگ پشتونوں کے غضب شدہ حقوق کی ہے ملک بھر میں جہاں بھی کسی کی جان ومال کو زیان پہنچتا ہے ریاست اورریاستی مشینری اس کا ذمہ دار ہے سوسال پرمحیط فکرباچاخان آج اگرزندہ وجاویدہے تویہ شہداکی لہوکے مر ہون منت ہے ملک عبیداللہ کاسی پشتون قومی تحریک کے شہدا میں اپنے آپ کوامرکرگئیپارٹی ذمہ داران کارکنان نوجوان اپنی تاریخ اقدار وروایات کلتوروزبان کونیست ونابودکے درپے قوتوں سیہوشیار رہناہوگاان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے رہنماصوبہ پشتون خوا کے صوبائی صدرایمل ولی خان اے این پی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی صوبائی وزیرزراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑضلعی صدرجمال الدین رشتیا صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی رکن صوبائی مجلس عاملہ ملک سنگین کاسی ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلی زئی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی شہیدملک عبید اللہ کاسی کے چہلم کی مناسبت سے ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا ایمل ولی خان نے کہا کہ جو کچھ ہمارے پڑوس افغانستان میں ہونے جارہاہے اس کے اثرات سے ہم بچ نہیں پائیں گے وہاں کی حالات پرخوشی کے شادیانے بجانے والے اس دن سے ڈریں جب وہی حالات یہاں پر نمودار ہونا شروع ہوں گے ہمارے حکمران اوراشرافیہ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھاجو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ ہم جب اپنے لئیجمہوریت کی بات کرتے ہیں تو دوسروں کیلئے بھی یہی چاہتے ہیں اور یہی اسلام بتاتا ہے بعض مذہبی قوتیں مذہب کی آڑ میں پشتونوں کو گمراہ کرہے ہیں جس پر پشتونوں کو سوچنا ہوگا انہوں نے کہا کہ فکر باچاخان کے ساتھیوں نے خون میں سفر کیا ہے انہی شہدا کے لہو کی بدولت صد سالہ سفر عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں محو سفر ہے لہذا پارٹی ذمہ داران کارکنان اورنوجوان اپنی صفوں کو مزید فعال مستحکم بنائیں اس سے پہلے انہوں نے کلی کتیر جاکر شہید ملک عبید اللہ کاسی کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی نواں کلی جاکر پشتون ایس ایف کے صوبائی ڈپٹی چئیر مین مزمل خان کاکڑ سے ان کے بھائی شہید مدثرخان چچازاد بھائی شہید زین اللہ کے شہادت بوستان کلی مغٹیان میں سابق صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ کے صاحبزادے کی وفات پرفاتحہ خوانی زندرہ زیارت میں شہید رسالدارمیجرمیرزمان کے لواحقین سے اظہارتعزیت و فاتحہ خوانی کی پارٹی کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی کی عیادت اورکچلاک میں ڈاکٹر حیات اللہ خان غلزئی کیظہرانے میں شرکت کی علاؤہ ازیں ایمل ولی خان دوروزہ دورہ بلوچستان کے اختتام پراسلام ابادکیلئے روانہ ہوگئے ائرپورٹ پراے این پی کیصوبائی مرکزی پارلیمانی رہنماؤں نے انہیں رخصت کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے