ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پرنہیں ہوسکے گا، محسن داوڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پرنہیں ہوسکے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی نے ساری زندگی غریب عوام کی بے لوث خدمت کی انکی صحت اور سیاست کے شعبے میں خدمات ناقابل فراموش نہیں جنہیں ہمیشہ سنہرے حروف میں یادرکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کاسی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے