کوئٹہ، لورالائی اور ژوب میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات جاری
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن کنٹونمنٹ بورڈ، جن میں کوئٹہ، ژوب اور لورالائی شامل ہیں، انتخابات کیلئے پولنگ آج شام 5بجے تک ہوگی۔کوئٹہ کے پانچ ، ژوب کے 2 اور لورالائی کے ایک وارڈ میں الیکشن ہو رہا ہے ۔ جبکہ لورالائی کا ایک وارڈ سے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکا ہے- کوئٹہ کے پانچ وارڈز کیلئے 31 پولنگ اسٹیشنز اور 103 پولنگ بوتھ قائم کیئے گئے ہیں کوئٹہ کے پانچ وارڈ میں انتخابات کیلئے 35 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پانچ وارڈز کیلئے 28945 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جن میں 15346 مرد اور 13599 خواتین ووٹرز ہیں۔ژوب کے 2 وارڈز کیلئے 7 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ژوب میں دو وارڈز کیلئے چار پولنگ اسٹیشنز اور چار پولنگ بوتھ قائم کیئے گئے ہیں۔ژوب کنٹونمنٹ میں کل ووٹرز کی تعداد 808 ہے جن میں 447 مرد اور 361 خواتین ووٹرز ہیں۔جبکہ لورالائی کنٹونمنٹ بورڈ لیکئے 5 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔لورالائی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک وارڈ میں ووٹرز کی کل تعداد 1231 ہے جن میں 659 مرد اور 572 خواتین ووٹرز ہیں۔لوارالائی کے ایک وارڈ کیلئے دو پولنگ اسٹیشنز اور چار پولنگ بوتھ قائم کیئے گئے ہیں۔الیکشن میں سیکورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔پولنگ صبع 8 بجے شروع ہوا جوشام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہیگا۔