الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں مدد ملے گی، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اصلاحات کے بغیر انتخابات صاف شفاف نہیں ہوسکتے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں مدد ملے گی، بلوچستان میں جولائی کے مقابلے میں کورونا کیسز میں 15فیصد کمی آئی ہے، صوبے میں کورونا کے صرف 8مریض رہ گئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر 18سے 20ہزار ویکسینیشن ڈوز لگائی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے لئے اصلاحات ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، آنے والے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جو خوش آئند ہے، اب صوبے میں مثبت کیسز کی شرح کم ترین ریکارڈ کی گئی ہے جولائی کے مقابلے میں 15 فیصد کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے صوبے میں کورونا کے صرف 8 مریض رہ گئے ہیں ویکسی نیشن کیخلاف لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں 18 سے 20 ہزار ویکسی نیشن ڈوز روزانہ کی بنیاد پر لگائی جارہی ہے زیادہ ویکسین کی وجہ سے کیسز کم ہورہے ہیں بارکھان،کوہلو سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہورہی ہے بارش کی وجہ سے بڑے نقصانات نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے