معاشرے میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں تعلیمی اداروں کا اہم کردار رہا ہے،آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار گل محمد کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے تعلیمی منصوبوں سمیت صوبے کے تعلیمی نظام، تعلیم کے معاشرے میں مثبت اثرات اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وائس چانسلر نے وفد کا جامعہ بلوچستان دورے پر خوش آمد کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے میں معیاری تعلیم و کار آمد انسانی وسائل معاشرے کو مہیا کرنے میں کئی دہائیوں  سے کوشاں  ہے۔ جو صوبے کے ہزاروں طلبہ کو تعلیم کے مواقعوں اور بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین اور اعلیٰ حکومتی نمائندگان کا جامعہ بلوچستان کا دورہ خوش آند امر ہے۔ جس سے جامعہ کی ترقی و بہتری میں رہنمائی اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے معاون ثابت ہوگا۔ اور جامعہ بلوچستان مختلف صوبائی محکمہ جات کے ساتھ مشترکہ طور پر تربیتی سرگرمیوں  ، ماہرین کے تبادلوں، شعبہ جات کی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔ اس بابت باقاعدہ طور پر ایک تحقیقی، معلوماتی، تجرباتی لیب کے قیام کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔اس موقع پر آئی جی پولیس نے جامعہ بلوچستان کے صوبے میں  تعلیمی خدمات کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں  مثبت سوچ کو پروان چڑھانے، شعور و آگائی کو فروغ دینے اور مختلف شعبہ جات کو بہتر انسانی وسائل مہیا کرنے میں تعلیمی اداروں کا اہم کردار رہا ہے۔ کیونکہ تعلیم ہی انسان کو اشرف المخلوقات کے اعزاز و مقام دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنے روایات، ثقافتی اقدار اور محل و وقوع کے حوالے سے الگ حیثیت کا حامل ہے۔ اور محکمہ پولیس عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے ساتھ مختلف تربیتی، تحقیقی سرگرمیوں، شعور و آگائی کو فروغ دینے سمیت مختلف معاملات پر تعاون و اشتراک عمل جاری رہے گا۔وائس چانسلر نے انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے