میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے احتجاج پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،مولانا محمد شفیق دولت زئی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکز ی رہنماء وصوبا ئی ترجمان مولانا محمد شفیق دولت زئی نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ طلباء کے پرامن مظاہرے پر لاٹھی چارج اور طلباء کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں میڈیکل اسٹوڈنٹس کے پر امن احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج قابل تشویش ہے حکومت وقت تعلیمی پالیسیوں میں ناکام ہو چکی ہے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے احتجاج پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ یہ با ت انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ کیا اس طرح سے تعلیم دی جاتی ہے ہم طلبا کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ہم طلبا کے حقوق کے لئے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں طلبا کو انصاف فراہم کیا جائے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ طلباء کے مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کرکے طلباء کا تعلیمی سلسلے آگے بڑھایا جائے اور ان کے مستقبل کو تاریکی سے بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے