معصوم طلبا پر حملہ انتہائی شرمناک فعل ہے، ساجد ترین
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ب بلوچستان ہائی کورٹ بار کے سابق صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں میڈیکل کے طلبا و طالبات پر پولیس کی طرفِ سے بلاوجہ تشدد اور انہیں گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تعلیم دشمن حکومت کے جانب سے طلبا وطالبات کے ساتھ اپنایا گیا یہ غیر جمہوری رویہ افسوس ناک عمل ہیں سینئر قانون دن ساجد ترین نے کہا کہ طلبا و طالبات ہمارے قوم کے مستقبل ہیں لیکن حکومت صرف ہماری نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ اگر حکومت لوگوں کے مسائل حل نہیں کر سکتی تو انہیں حالات کو مزید خراب نہیں کرنا چاہیے۔واقعے کے قصوروار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چائے، پرامن احتجاج کرنا ہر کسی کا آئینی حق ہے۔ لیکن بلوچستان حکومت اس سے لاعلم ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ حکومت طلبا و طالبات کے جائز مطالبات سن کر ان کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھاتی لیکن معصوم طلبا پر حملہ انتہائی شرمناک فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کسی کے جائز مطالبات سننے کی بھی ہمت اور صلاحیت موجود نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر احتجاج تشدد پر ختم ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت روزگار، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ ہم ان طلبا کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور طلبا کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور ہر ممکن پلیٹ فارم پر ان کے لیے آواز اٹھائیں گے۔