بلوچستان، کورونا وائرس کی شر ح میں اضا فہ 7.57 فیصد کے سا تھ 45 نئے کیس رپورٹ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس کی شر ح میں اضا فہ 7.57 فیصد کے سا تھ 45 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31504ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے06اضلاع کوئٹہ سے 18،مستونگ سے 10،تر بت سے 6،گوادرسے05،پنجگور سے 03،خضدار سے 02، قلا ت سے ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متا ثرہ افراد کی تعداد 31504ہو گئی ہے صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.57فیصدریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے05مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 02مریضوں کو ہائی آکسیجن فلوجبکہ 03کو لو آکسیجن فلوپر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار58مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد30785ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد377 ہے رپورٹ کے مطابق بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 594ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے45افراد میں کورونا وائر س کی تصد یق ہو ئی جبکہ807کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صو بے میں اب تک کورونا وائرس سے 342اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے