سردار عطااللہ مینگل کے وفات سے بلوچستان اور بلوچ قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے ، موسی جان بلوچ

قلات (گرین گوادر نیوز) خان نصیر خان نوری کے بعد سردار عطااللہ مینگل جیسا لیڈر پیدا نہیں ہوا ہے سردار عطا اللہ مینگل کی رحلت کے محکوم اقوام کے تحریکوں کے لیے عظیم نقصان ہے پرنس موسی جان بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور خان آف قلات کے چچا پرنس موسی جان بلوچ نے کہا ہے کہ خان نصیر خان نوری کے بعد بلوچستان میں سردار عطااللہ مینگل جیسا لیڈر پیدا نہیں ہوا ہے ان کی وفات سے محکوم اقوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو شدید نقصان پہنچا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پارک قلات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سردار عطااللہ مینگل کے وفات سے بلوچستان اور بلوچ قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے وہ بلوچ قوم کے ساتھ ساتھ دیگر محکوم اقوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے خان میر احمد یار خان نے سردار عطا اللہ مینگل پر بخش دیا خان میر احمد یار خان کے بعد سردار عطااللہ مینگل میرا شفیق باپ کی حیثیت رکھتا تھا ان کی پوری زندگی قوم پرستی کی سیاست کے لیے وقف کردیا تھا جو سیاست کے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا کہ میں 1971 میں سردار عطا اللہ مینگل کے کارواں سے وابستہ ہوا اور آخری دم تک اس کارواں سے وابستہ رہوں گا اور سردار عطا اللہ مینگل کی مشن و مقصد جاری رکھتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے سردار عطا اللہ مینگل کی پوری زندگی سیاسی جدوجہد سے عبارت تھی ان کے سیاسی وقبائلی خدمات کو خراجِ تحسین و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مرحوم سنگین سے سنگین حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور ان کے پایہ استقلال میں کبھی بھی لغزش نہیں آئی اپنے بیٹے کی قربانی دیکر بھی سیاسی جدوجہد سے اور اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے سردار عطااللہ مینگل اور ان کے سیاسی رفقا کی جہدِ مسلسل سے طویل ایوبی آمریت کا خاتمہ ہوا اور ون یونٹ کا بھی خاتمہ ہوا مرحوم بلوچستان کے پہلے وزیراعلی منتخب ہوئے اور بلوچستان کے سرکاری ملازمتوں پر غیر مقامی اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر دروازے بند کردیے اور سرکاری ملازمتوں پر بلوچستان کے نوجوان بھرتی ہونے لگے مرحوم کے سیاسی خدمات کو لفظوں سے بیان نہیں کیا جاسکتا ہے ہم سردار عطااللہ مینگل کے پاوں کے دھول کے برابر بھی نہیں ہوسکتے ہیں لیکن اللہ تعالی اور اس کے رسولِ اللہ کے حکم سے بلوچستان اور بلوچ قوم کی خدمت کرتے ہوئے ان کے حقوق کے لیے ہرممکن جدوجہد کرتے ہوئے سردار عطااللہ کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے