بلوچستان، کوروناوائرس کے 2 مریض جاں بحق
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکار دو مریض جاں بحق اموات کی تعداد 342 جبکہ 08کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31459ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے04اضلاع تربت سے 03،کوئٹہ اور مستونگ سے 2,2 جبکہ گوادر سے ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متا ثرہ افراد کی تعداد31459ہو گئی ہے صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصدریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے06مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 02مریضوں کو ہائی آکسیجن فلوجبکہ 04کو لو آکسیجن فلوپر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار47مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد30727ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد392ہے رپورٹ کے مطابق بلو چستان میں کو رونا وائرس کے527ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے08افراد میں کورونا وائر س کی تصد یق ہو ئی جبکہ57کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکار 2مریض جاں بحق ہو گئے جس کے بعدصوبے میں اب تک کو رونا وائرس سے ہو نی اموات کی تعداد 342گئی ہے۔