حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین کی عملی شمولیت معاشرے کے نکھار کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں خواتین کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ اور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ خواتین کیلئے ہاسٹل بنائے جا رہے ہیں اور اسکے علاوہ خواتین کیلئے ماحول کو سازگار بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں خواتین جو کہ آبادی کا تقریباً نصف کے برابر ہیں صوبے اور ملک کی تر قی کیلئے خواتین کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔ خواتین پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ملک و ملت کو سنوار نے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ کیونکہ تربیت کاآغاز ماں کی گود ہی سے شروع ہو جاتا ہے ایک صحت مند ماں جو کہ ذہنی اور جسمانی طو ر پر صحت مند ہو وہی تربیت کے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد اور ہر طبقہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خواتین کیلئے اپنے گھر سے لے کر ہر وہ ادارے جہاں وہ ذمہ داریاں انجام دیتی ہیں ماحول کو خوشگوار بنائیں تا کہ خواتین بھر پور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے