بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہوگا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر چاربجے ہوگا،اجلاس میں اپوزیشن لیڈر آئین کے آرٹیکل 29(3)کے تحت رپورٹ پیش کرنے سے متعلق اسپیکر کی رولنگ پر عملدآمد نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑمانگی ڈیم دھماکے کے خلاف مذمتی قرار داد جبکہ وزیر محکمہ مذہبی امور بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام علاقوں میں یکساں رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کی آئینی قرار داد پیش کریں گے، اجلاس میں بلوچستان گورنمنٹ ایمپلائز بینوولینٹ فنڈ کا ترمیمی مسودہ قانون پیش کیا جائیگا، اسلامی نظریاتی کونسل کی سالانہ رپورٹ ایوان میں رکھی جائیگی جبکہ محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے