بلوچستان میں کورونا وائرس کی شرح 2.76 فیصد ریکارڈ، 29کیس رپورٹ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 29کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31451ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے05اضلاع کوئٹہ سے 23،گوادراور لورالائی سے 2,2 جبکہ خضدار اور پنجگور سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متا ثرہ افراد کی تعداد31451ہو گئی ہے صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.76 فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے10مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 06مریضوں کو ہائی آکسیجن فلوجبکہ 04کو لو آکسیجن فلوپر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار 77مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد30680ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد431ہے رپورٹ کے مطابق بلو چستان میں کو رونا وائرس کے1052ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے29افراد میں کورونا وائر س کی تصد یق ہو ئی جبکہ235کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے340اموات ہوچکی ہیں۔