سردار عطاء اللہ خان مینگل کی جست خاکی لسبیلہ پہنچنے پر بی این پی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچاور کرکے خراج عقیدت پیش کیا

لسبیلہ(گرین گوادر نیوز) بلوچ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل کی جست خاکی لسبیلہ پہنچنے پر والہانہ استقبال بی این پی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچاور کرکے اپنے قائد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جمعہ کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی اور بلوچستان کے سابق وزیر اعلی و بلوچ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل کی جست خاکی لسبیلہ پہنچنے پر صنعتی شہر حب میں بابا بلوچستان کے قریب بی این پی کارکنان سمیت نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام و دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان سماجی شخصیات اور شہریوں نے والہانہ انداز میں استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچاور کیں اسی طرح سردار عطاء اللہ خان مینگل کی جست خاکی کا گڈانی موڑ. وندر اوتھل اور بیلہ میں بھی شاندار انداز میں استقبال کیا گیا اور قوم پرست رہنماء کو زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی اور قافلے کی صورت میں انکے آبائی علاقے وڈھ روانہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے