سردار عطاء اللہ مینگل کے رحلت کے بعد پیدا ہونے والا خلاء پرکرنا ناممکن ہے، نواب ذوالفقار مگسی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) سابق گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان مگسی قبیلے کے سربراہ نواب ذوالفقار علی مگسی نے سابق وزیراعلیٰ و بزرگ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل مظلوم و محکوم اقوام کے حقوق کی توانا آواز تھے مرحوم بلوچستان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے لئے آخری وقت تک کاربند رہے انکی وفات کے بعد پیدا ہونے والا خلاء پرکرنا ناممکن ہے، یہاں جار ی کردہ اپنے ایک تعزیتی بیان میں نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل بلوچستان کے بزرگ ترین قوم پرست رہنماء تھے جنہوں نے بلوچوں اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ مظلوم و محکوم اقوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کی وہ دور حاضر میں صوبے کے آخری بززگ ترین سیاسی رہنما تھے جنکی وفات کے بعد ایک عہد تمام ہوگیا انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل صوبے کے پہلے وزیراعلیٰ تھے جنہوں نے بلوچستان کے حقوق کی بات کی اور صوبے کے لئے ہمیشہ سرگرم رہے ایسی شخصیات تاریخ میں بہت کم پیدا ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی خدمات کی وجہ سے انکا نام تاابد یاد رکھا جائیگا اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے