سردار عطااللہ مینگل ایک زیرک سیاستدان تھے جنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک گامن مری

کوہلو (گرین گوادر نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ملک گامن مری نے کہا ہے کہ سردار عطااللہ مینگل بلوچستان کے عظیم ہستی تھے جن کے انتقال سے بلوچستان کے عوام یتیم ہوگئے ہیں ان کی سیاست اور جمہوریت کے لئے طویل جدوجہد ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ہمیشہ سچ اور حق کی بات کرکے بلوچستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے اپنے طویل سیاست اور سائل و وسائل کے جدوجہد میں کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا ہے سردار صاحب ایک زیرک سیاستدان تھے جنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی صوبے کیلئے گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے