سندھ کے وسائل پر غاصب حکمرانوں کی داداگیری مزید چلنے نہیں دیں گے، راشد محمود

کراچی (گرین گوادر نیوز)جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ امیر مولانا سائیں عبدالصمد ہالیجوی نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی مشاورت سے صوبہ سندھ کی مجلس عمومی اراکین کا اہم اور دستوری اجلاس طلب کرلیا ہے، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی کے مطابق اجلاس 24 محرم الحرام 1443 بمطابق 2 ستمبر 2021 بروز جمعرات دن 10 بجے جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں منعقد ہوگا اور دن بھر جاری رہے، اجلاس میں ملکی علاقائی مسائل اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں پانی کے سنگین بحران،ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ غبن کرنے، ملازمتیں فروخت کرنے اور سندھ کے وسائل کو نوچ نوچ کر کھانے والوں کیخلاف اضلاع اور تحصیلوں کے سطح پر تحریک چلانے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں چپڑاسی اور خاکروب کی نوکریاں فروخت کرنے والے حکمرانوں کیخلاف جے یوآئی فیصلہ کن تحریک چلائی گی۔ ممکنہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ جماعت کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، سندھ کے تمام اضلاع کے امرا، نظما عمومی ودیگر ذمہ داران اپنے اضلاع اور تحصیلوں کی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔تمام اراکین وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے