نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دے کر صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، سینیٹر ثمینہ زہری

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کنوینئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی سینٹ وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ آج ڈیجیٹلائزیشن کا دور ہے ساری دنیا ڈیجیٹلائزیشن میں بہتری کی دوڑ میں لگی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی تیزی سے پھیل رہی ہے،کمیونیکیشن سسٹم کو بہتر اور تیز کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،بہتر اور تیز ترین ترقی کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم سے روشناس ہونا ضروری ہے پاکستان بالخصوص بلوچستا ن کی کامیابی اور ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے جس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان چاہے وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں،کسی بھی طرح دوسرے صوبوں کے نوجوانوں سے کم نہیں صرف مواقع ملنے کی بات ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی بھرپور کوشش ہے کہ بلوچستان کے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجی ٹلائزیشن کی فیلڈ میں تعلیم حاصل کر کے اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان تیزی سے ترقی کر سکے اور دوسرے صوبوں کے برابر آ سکے انہوں نے کہاکہ کورونا بحران کیساتھ کامیابی سے نمٹنے پر ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے جس کا مثبت اثر بلوچستان پر بھی پڑا ہے بلوچستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہماری اصل طاقت اور سرمایہ ہے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دے کر صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے صوبہ کی تما م یونیورسٹیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو اپ گریڈ کر رہے ہیں جس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں ماہرین کو روزگار حاصل ہو گااور بلوچستان ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے