دنیا ٹی وی کے کیمرہ مین روڈایکسیڈنٹ میں شدید زخمی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) دنیاٹی وی کوئٹہ بیورو کاکیمرہ مین روڈایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیاٹی وی کوئٹہ بیورو کے کیمرہ مین صابرعلی ابڑو گذشتہ روز صبح اپنے گھرواقع سریاب روڈ سے دفترڈیوٹی پرآرہاتھاکہ سریاب روڈ پر ڈبل روڈ فلائی آوور کے سامنے پیچھے سے آنیوالی گاڑی نے اسے ٹکر مارجس کے باعث کیمرہ مین شدید زخمی ہوا،صابرعلی ابڑو کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ضروری طبی امداد کے بعداسے بی ایم سی ایچ ریفرکردیاہے، ڈاکٹرز کے مطابق صابر ابڑو کیسرپر اندورنی چوٹیں آئی ہیں جسکے باعث وہ اسے دکھائی بھی دے نہیں رہاہے اور وہ کومے کی حالت میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے