کوویڈ نائنٹین سے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے میں والدین بھرپور کردار ادا کریں، ظہور آغا

اسلام آباد (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے والدین کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ عالمی وبا کوویڈ نائنٹین سے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے میں والدین بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پرائمری سے لیکر یونیورسٹی لیول تک پچھلے دو سال میں کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی تسلسل تعطل کا شکار رہا اور طلبہ بھی کتابوں سے دور رہے. اس مشکل صورتحال کے دوران ایک طرف اگر طلبہ ذہنی و نفسیاتی طور پر دباؤ میں ر ہے تو دوسری جانب والدین بھی اپنے بچوں کے تعلیمی نقصان کے باعث کئی مسائل سے دوچار ہوئے ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ اساتذہ اکرام اور والدین کی مشترکہ کاوشوں سے نہ صرف ان کے کورس کی تکمیل کو بروقت ممکن بنایا جاسکتا ہے بلکہ طلبہ کی متاثر ہونے والی ذہنی نشوونما پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے. انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ اگر تعلیمی نقصان کے ازالہ کیلئے بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو طلباء و طالبات کا مستقبل کئی خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز تعلیم میں پنہاں ہے. لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے