سول سنڈیمن اسپتال کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈاکٹر ربابہ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے منگل کے روز ٹراما سینٹر سول سنڈیمن اسپتال اور ماس ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے سول اسپتال کے شعبہ حادثات کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اختر نے پارلیمانی سیکرٹری صحت کو اسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اسپتال میں اسی فیصد ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور آئندہ تین ماہ تک اسپتال میں ادویات دستیاب ہونگی جس کے بعد بیپرا قوانین کے مطابق ادویات کی خریداری ہوگی اس کے علاوہ اسپتال میں پانی کی قلت کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کے منصوبے جلد مکمل ہوجائیں گے شعبہ امراض قلب کی کیتھ لیب، ڈینٹل سیکشن اور چند دیگر بڑی طبی مشینری زائد المعیاد ہونے کے باعث قابل استعمال نہیں رہیں جن کے مینٹینس کانٹریکٹ میں پانچ سالہ توسیع مطلوب ہے رواں مالی سال پلانٹ اینڈ مشینری ریگولر بجٹ کے عدم اجراء کے باعث گزشتہ پانچ ماہ سے کوئی نئی مشینری نہیں لی جاسکی، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سول اسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول سنڈیمن اسپتال میں روزآنہ لگ بھگ ساڑھے سات ہزار افراد کو طبی سروسز فراہم کی جاتی ہیں مریضوں کا یہ غیر معمولی دباؤ ہے سروسز کی بلا تعطل فراہمی کے لئے بلا شبہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے ویڑن کے مطابق بلوچستان صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں نمایاں سروس ڈلیوری کے ذریعے سرکاری اسپتالوں پر عوام کے اعتماد کی بحالی ہمارا مشن ہیخامیوں پر قابو پاکر بہتری کی جانب گامزن ہیں جس میں ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا دستیاب وسائل کا درست استعمال سروس ڈلیوری کی وسعت و بہتری میں معاون ثابت ہوتا ہے ماس ویکسینیشن سینٹر کے دورے کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر نے بتایا کہ سینٹر میں مینوئل رجسٹریشن ختم کردی گئی ہے ابتدائی ایام میں زیر تعطل بیک لاک آئندہ ایک ہفتے تک مکمل ختم ہوجائے گا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ہدایت کی کہ ماس ویکسینیشن سینٹر میں رئیل ٹائم ڈیٹا مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے اور تمام عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے پارلیمانی سیکرٹری صحت نے یقین دلایا کہ سول سنڈیمن اسپتال کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے