قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت مانگی ڈیم لیویز شہداء پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچانے تک چھین سے نہیں بیٹھے گے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ملک میں قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ضرور رنگ لائے گے ضلع زیارت مانگی ڈیم میں دہشت گردی کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں مذمتی ورار داد جمع کیا ہے دہشت گرد جہاں بھی ہونگے انکا پیچھا کرکے کیفرکردار تک پہنچائے ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی میں 26 اگست کو ضلع زیارت کے علاقے مانگی ڈیم کے قریب لیویز فورس کیساتھ دہشتگری کا پیش ہونے والے واقعہ جس میں لیویز فورس کے تین اہلکار کی شہادت اور تین اہلکاران کی زخمی ہونے اور ساتھ ہی دو مزدوروں کی اغواء کے حوالے مذمتی قرار داد جمع کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ملک جاری دہشت گردی کو جڑھ ختم کرنے کیلئے پاک فوج، ایف سی، لیویز، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ہزاروں جوانوں نے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کرکے جام شہادت نوش کیا ہے اور ملک میں جاری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فورسز کے ہزاروں جوان شہید ہوئے ہے لیکن امید ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہداء کے خون رنگ لائے گی اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا اور یہ جنگ ہم جتیں گے انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج، ایف سی، پولیس، لیویز فورس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے جوان اپنے جانوں کے نظرانے پیش کررہے ہیں آخری دہشت گردکے خاتمے تک انکے خلاف جنگ جاری رہے گی دہشت گرد وں کی بزدلانہ کاروائیوں سے سکیورٹی فوسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ضلع زیارت مانگی ڈیم میں لیویز فورس کے جوانوں مپر دہشتگردی کے واقعہ انتہائی افسوسناک، دلخراش ہے لیویز فورس کے شہداء اہلکاروں نے اپنے جانوں کا پروا کئے بغیر دہشت گردوں کا جرت مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے ضلع زیارت لیویز فورس کے تین جانبازوں نے جام شہادت اور تین اہلکار زخمی ہوئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ ملک میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری رہے گا، دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے سکیورٹی فوسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ زیارت مانگی ڈیم میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید لیویز اہلکاروں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کے حملے لیویز فورس زیارت کے تین جانباز سپاہیوں کی شہادت کا واقعہ اانتہائی افسوسناک ہے، بلوچستان پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے صوبے کو ٹارگٹ کر رکھا ہے فورسز پیچھے پیٹ حملے کررہے ہیں اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے فوج، لیویز، پولیس، ایف سی ودیگر سکیورٹی فوسز کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے، ملک میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت مانگی ڈیم کے علاقے میں لیویز فورس کے تین جانباز سپاہوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اور غمزادہ خاندانوں کیساتھ دکھ وغم میں برابر کے شریک ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت اور تمام سیکورٹی فورسز نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں مزید تیزی لائی جائنگے اور یہ بچے کچھے دہشت گردوں کو انکے غاروں سے نکال کر نشان عبرت بناکر ملک اور صوبے میں قیام امن کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ ملک اور بلوچستان سے دہشت گردوں کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے