پاکستانی قوم کسی بھی جاریت اور خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قاسم سوری
سبی (گرین گوادر نیوز) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کاوہ یادر گار دن ہے جب ہم نے بحیثیت قوم نہ صر ف مادر وطن کا دفاع کیا بلکہ دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ایک خوددار اور زندہ قوم ہونے کے ناطے پاکستانی قوم کسی بھی جاریت اور خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے یوم دفاع ہمیں ماضی کے ان واقعات کی یار دلاتا ہے جب پاک افواج نے اپنی مہارت بہادری کے جوہر دیکھ کر ملک وقوم کی حفاظت کی ہمیں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا صحافت ایک مقد س پیشہ ہے صحافیوں نے ہمیشہ اپنے قلم کیمرے کے زریعے بلوچستان کے مسئلہ مسائل کو اجاگر کیا بلوچستان میں ماحولیات آلودگی کے خاتمہ کے لئے بہتر انداز سے کام کرنے والے دوردراز کے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتاہوں بلوچستان انوائر منٹل جرنلسٹس کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ اور یوم دفاع شہداء ایوارڈ جیسے کامیاب ایونٹ باہمت افراد کی حوصلہ افزائی میں مدد گار ثات ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان فورم آف انوائر منیٹل جرنلسٹس کے صدر ظاہر خان ناصر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ثناء اچکزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازین بلوچستان فورم آف انوائرمنیٹل جرنلسٹس کے صدر ظاہرخان ناصر و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ثناء اللہ اچکزئی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئٹہ میں ہونے والے ماحولیات کے تحفظ وبہتری سیمینار اور ملکی مفاد پر خدمات سرانجام دینے والوں کو یوم دفاع شہدایوارڈ تقریب کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ماحولیات کی بہتری آلودگی کے خاتمہ کے عنوان سے اایک روزہ سیمیناریوم دفاع شہداء ایوارڈ کا مقصد بلوچستان سمیت ملک بھر میں ماحولیات آلودگی کا خاتمہ اورایوارڈز صوبے کی تاریخ کا اہم اور اچھی کارکردگی دکھانے والوں کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے بلوچستان فورم آف انوائر منٹل جرنلسٹس صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہی ہے کوئٹہ میں ہونے والی تقریب کے لئے پاکستان یوتھ پیس موومنٹ اور بی آر ایس پی کا بھرپور تعاون ہے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے آگہی پروگرام اور ایوارڈ تقریب کے درس رس نتائج برآمد ہونگے بلوچستان سمیت ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے لوگوں کو اس حوالے سے آگہی وشعور کی فراہمی سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرنے والے صحافیوں کی ذمے داری ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور شہریوں میں شعور وآگہی کی فراہمی میں رول پلے کریں انہوں نے کہا کہملکی مفاد پر کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی احسن قدم ہے کیونکہ معاشرے میں ایسے لاتعداد افراد موجود ہے جو ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں اپنا رول پلے کرتے نظر آتے ہیں مگر ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی یوم دفاع شہد اء ایوارڈ بہترین قدم ہے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بلوچستان فورم آف انوائر منٹل جرنلسٹ کے صدر ظاہر خان ناصر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ثناء اللہ اچکزئی بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے سربراہ نادر گل بڑئچ، پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے چیئرمین ارباب ناصر حید ر کاسی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کررہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم نے کہا تھاکہ اگر ہم صحیح راستے پر چلیں گے تو ہر چیلنج سے نمٹ سکیں گے قائداعظم کے افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔