مہنگائی سے عوام کے مشکلات میں تاریخی اضافہ ہو ا ہے ، سرداریعقوب ناصر

لورالائی (گرین گوادر نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو مزید مشکلات میں ڈالنے کے بجائے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے جلد عام الیکشن کا اعلان کریں ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے عمران خان خود کہہ رہے ہیں کہ ملک کو واقعی مسائل کاسامنا ہے اپوزیشن کے بغیر حکومت کچھ نہیں کر سکتی الیکشن کمیشن کے اراکین بارے فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل وزراء چینی گندم آٹا گیس بجلی بحرانوں کے اصل زمہ دار ہیں ان پر چوری کے الزامات کے باوجود کرسی نہ چھوڑنا احتساب پر ایک کالا دھبہ ہے عوام کو 2018 کے الیکشن میں سبزباغ دیکھا یا گیا لیکن 3 سال میں حکومت کوئی ڈلیور نہیں کر سکی مہنگائی سے عوام کے مشکلات میں تاریخی اضافہ ہو ا ہے لیکن حکومت سب کچھ ٹھیک کا راگ الاپ رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ ہی انکی حکومت کو لے ڈوبی گی وزراء ہی ایک پیج پر نہیں تو انکے اتحادیوں کا ایک صفحہ پر ہونا تو دور کی بات ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مشیروں اور وزراء کے سامنے بے بس ہو چکیں ہیں اندرونی اختلاف ہمیں واضح نظر ارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا ہم میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بے روزگار کرکے فنڈز سے لنگر خانے چلائے جارہے ہیں حکومت ملک میں ایک کروڑ روزگار کی فراہمی اور پچاس لاکھ گھرر دینے کے وعدوں سے مکھر گئی ہے عوام جلد حکمران ٹولے سے نجات حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکی ٹیم سسٹم نہیں چلا سکتے پی ایم ایل ن کے پاس باکردار اور ماہرین کی بہت بڑی ٹیم موجود ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بیٹے کی شادی میں بھی جانے نہیں دیا گیا انکا نام ای سی ایل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہم کیسز سے بھاگنے والے نہیں بلکہ فیس کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی ہمارے دور میں قیمت ستر روپے اور آج ایک سو بیس روپے کے قریب فی لیٹر ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے قوت سے آئندہ حکومت میں آکر دوبارہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے شروع کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے