عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ حکومت اورریاست کی ذمہ داری ہے، مابت کاکا

زیارت(گرین گوادر نیو ز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ حکومت اورریاست کی ذمہ داری ہے جب عوام کے تحفظ پرمامورخودعدم تحفظ کاشکارہو تو ایسے میں امن وامان سے متعلق کئے گئے بلندوبانگ دعووں کی نفی ہوتی ہے عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے واضح بیانیہ اورموقف رکھتی ہے کہ ہر قسم کی انتہاپسندی اوردہشت گردی کاقلع قمع کیا جائے اورامن ترقی وخوشحالی کو اولیت دی جائے دکھ دردکی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کیساتھ برابرکے شریک ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے لیویز شہدامانگی ڈیم کچھ کے مقام پراحتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ عرصہ درازسے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے پشتون وطن کے طول وعرض میں خوف ڈرمسلط کرنے ٹارگٹ کلنگ اغواقبضہ گیری منشیات فروشی جیسے سماج دشمن عملیات سے عوام الناس ذہنی کرب میں مبتلاہوچکے جس میں کمی آنے کے بجائے روزکئی گنااضافہ دیکھنے کو مل رہا جس کے بہت سارے وجوہات کے علاؤہ بڑی وجہ ہمارے پڑوس میں تیزی سے رونما ہونیوالے عدم استحکام ہے ہم بارہا کہہ چکے کہ پرامن افغانستان اورپرامن پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہے لہذا وقت اورحالات کاتقاضا ہے کہ حکمران اوراشرافیہ بغیرکسی تمیز کے دہشت گردی انتہاپسندی کوردکریں ان سے اچھائی کی توقوع رکھناحماقت ہے اوریہ حماقت گزشتہ 45سالوں سے سرزد ہورہی ہے جس کے نتیجے میں ہمارے ہاں کلاشنکوف کلچر فروغ پاگیا انہوں نے کہا کہ لیویزشہدا لال کٹائی سنجاوی ہویالیویزشہدا مانگی ڈیم ہوعوامی نیشنل پارٹی اس مقامی فورس کے حق میں اپنی اوازبلند کرتی رہیگی لیویزکو ناکام ثابت کرنے کے بجائے ان کے استعداد کار میں اضافہ انہیں جدید آلات کی فراہمی اہلیان علاقہ کے مفاد میں ہے لہذا امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کی تحفظ میں کسی صورت غفلت اورکوتاہی کو برداشت نہیں کیاجاسکتا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی طویل دہشت گردی کاشکاررہی ہے ہمیں سب سے بڑھ کراس درداورکرب کااحساس ہے انہوں نے شہدا کے لواحقین کیساتھ مکمل یکجہتی وہمدردی کااظہارکیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے