رات کے وقت گشت بڑہائیں بڑہتی ہوئی وارداتوں میں تاجر خوف کا شکار ہیں،رحیم آغا
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ،خان کاکڑ، نعمت ترین،رشید آغا، بسم اللّٰہ ترین،حاجی قیوم خلجی، دوست محمد ترین، امردین آغا، حاجی سلیم،حاجی اسلم ترین، حاجی ظفر شاہ، حاجی حسن خلجی، منظور ترین،، فیض محمد داوی،حبیب آغا، حاجی فضل کاکڑ، اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہیں کہ گذشتہ رات سورجگنج بازار کندہاری بازار اور علی بھائی روڈ میں مختلف دکانوں کے تالے تھوڑ کر چوری کی وارداتوں کی کوشش کی گئی تھی جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے اور بڑہتے ہوئے وارداتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ اپنی رٹ بحال کریں اور رات کے وقت گشت بڑہائیں بڑہتی ہوئی وارداتوں میں تاجر خوف کا شکار ہیں اور ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پولیس امن امان قائم کرنے میں ناکام ہے اور ہم یہ نہیں چاہتے کہ تاجر اس مقام تک پہنچ جائے کہ وہ اپنی حفاظت کے انتظامات خود سنبھالے اور ڈی آئی جی کوئٹہ ان وارداتوں پر نوٹس لیں بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ اللّٰہ یار اور ڈیرہ مراد جمالی میں آئے روز دن دہاڑے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں اور وہاں پولیس امن امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں اور بیان میں آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ڈیرہ اللہ یار میں امن امان قائم کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔