سابق گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی 15ویں برسی26 اگست کو منائی جائیگی
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)سابق گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی 15ویں برسی ( 26 اگست) کو منائی جائیگی اس سلسلے میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نوابزادہ شاہ زین بگٹی آج پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی پرچم سرنگوں کریں گے جبکہ کل نواب اکبڑ بگٹی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگا اور انکی روح کے ایثال ثواب کے لئے بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں لنگر بھی تقسیم کیا جائیگاجبکہ نواب اکبر بگٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج کوئٹہ پریس کلب میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بھی منعقد کیا جائیگا