بھارت نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین کو استعمال کیا، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف الزام تراشی ملکی مفاد نہیں ہے، قومی اداروں نے ہمیشہ ملک کی ترقی و بقا کی خوشحالی کیلئے کردار ادا کیا ہے آج جو عناصر پاک آرمی اور اداروں پر الزام تراشی کررہے ہیں وہ پاکستان کے دوست نہیں،ایسا کر نے والے نام نہاد سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر پاکستان کی مخالف رہے ہیں وہ پاکستان کو کبھی بھی مضبوط نہیں دیکھنا چاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ اور بولا ن کے قبائلی عمائدین سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا کیونکہ وہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے وہ پاکستان کے وجود کو برداشت نہیں کرتا اسکی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتا ماضی میں بھارت نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین کو بھی استعمال کیا۔ مودی سرکار نے اربوں روپے پاکستان کے خلاف استعمال کئے اور ہمارے بعض لالچی اور چلے کارتوس سیاستدانوں کے ذریعے سازشیں کیں اللہ تعالی نے ان کی تمام سازشوں کو خاک میں ملا دیا اور افغانستان میں طالبان کو فتح حاصل ہوئی جسے ہم پاکستان کے مفاد میں بہترسمجھتے ہیں۔ افغانستان میں اسلامی طرز جمہوری حکومت اور امن نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے انہوں نے کہاکہ آج جو عناصر پاک آرمی اور اداروں پر الزام تراشی کررہے ہیں وہ پاکستان مخالف عناصر ہیں جنہوں نے نام نہاد سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے یہ عناصر شروع سے ہی پاکستان کے مخالف رہے ہیں یہ پاکستان کو کبھی بھی مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ کرسی اور مراعات کے پجاری ہیں اور پاکستان مخالف مودی سرکار سے ان کے تعلقات اور دوستیاں ہیں وہ آج اداروں کے خلاف دشمن کی زبان بول رہے ہیں اور پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں امید ہے کہ افغانستان میں طالبان تمام گروپوں سے مشاورت کے بعد ایک ایسی مخلوط اسلامی طرز جمہوری حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے