آج دُنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے تعلیم ہی کی مرہو ن منت ہے، سردار بابر
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں ترقیاتی ا سکیمات ا ور صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی سطح پر تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا ر ہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع موسیٰ خیل یونین کو نسل لاڑہ شم کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل اور مقامی آبادی کیلئے خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ تاکہ یہاں کے لوگ اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کیلئے بہتر منصوبہ بندی کررہی ہے اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم،صحت، سمیت مختلف منصوبوں پر منصوبہ بندی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل میں سڑ کوں کا جال بچھا یا جائیگا۔ تاکہ لوگ اس سے براہ راست استفادہ کرسکیں۔اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ جبکہ ہم عوام کے نمائند ے ہیں اور عوام نے ہمیں منتخب کیا اور ہماری بھر پور کو شش ہے کہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا واحد را ستہ تعلیم ہی میں مضمہرہے۔ آج دُنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے۔ تعلیم ہی کی مرہو ن منت ہے انہوں نے کہا کہ لوگ تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر ملکی ترقی واستحکام میں کلیدی کردار ادا کرکے ایک اچھے شہری کا ثبوت دیں اس موقع پرانہوں نے عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور ا ن کے مسائل سنے اورمسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی۔