صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، نوابزادہ گہرام بگٹی

ژوب (گرین گوادر نیوز) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ گہرام بگٹی نے ژوب میونسپل کمیٹی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، صوبائی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، محکمہ بلدیات میں انقلابی اقدامات کئے ہیں اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں صفائی مہم پر خصوصی توجہ مرکوز کیا ہے، صاف شفاف بلوچستان ہمارا مقصد ہے ژوب پہنچنے پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات حاجی مٹھا خان کاکڑ چیف افسر میونسپل کمیٹی سلیم اچکزئی نے صوبائی مشیر کا استقبال کیا اور میونسپل کمیٹی آفس میں صوبائی مشیر بلدیات کو بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ژوب کو جلد میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینگے ژوب کی آبادی دن بدن بڑھ رہی ہے اور شہر کی ابادی زیادہ ہونے کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ دینا اب ناگزیر ہوگیا انشاء اللہ جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان اسکی منظوری دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے