نواب ثناء اللہ زہری سے حاجی علی مدد جتک کی قیادت میں وفد کی ملا قات

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و چیف آف جھا لا وان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی علی مدد جتک کی قیادت میں وفد نے جھالاوان ہاؤس کراچی ملا قات کی۔ ملا قات میں حاجی میر ریاض احمد شاہوانی میر یونس لہڑی میر یوسف بنگلزئی میر محمد خان جتک ودیگر مو جود تھے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی علی مدد جتک نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم پیغام پہنچایاپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کا خیر مقدم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے