متعلقہ حکام علاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کریں، وزیر داخلہ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے محرم الحرام کے موقع پر کوئٹہ اور اسکے اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ جیسی ذمہ داریوں کو انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہں وئے یقینی بنایا جائے اجلاس میں کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ،ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام،ڈی آئی جی نارتھ ایف سی عرفان و یگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو محرم الحرام اور عاشورہ کے جلوسوں سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی گی۔وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کوہدایات دیں کہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو باقاعدہ پابند کیا جائے کہ وہ علاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت محرم سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کی نا صرف مانیٹرنگ کرینگے بلکہ اس حوالے سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بھی ذریعہ وائرلیس نوٹ کرائیں گے علاوہ اذیں محرم کے دوران مجموعی سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کے ضمن میں قائم کنٹرول روم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام تر آلات اور اسلحہ سے لیس پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھا جائے تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور تک برآمد ہونیوالے جلوسں وں کے روٹس،مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی کو علمائے اکرام/ذاکرین/منتطمین کو اعتماد میں لیکر انکی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں مربوط اور موثر بنایا جائے۔علاوہ اذیں ماضی میں پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات وتجربات کو پیش نظر رکھ کر جلوسوں کے روٹس پر ممکنہ فلیش پوائنٹس پر سیکیورٹی کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بھی بنایا جائے۔صوبائی وزیر داخلہ نے ڈی آ ئی جی آفس میں محرم الحرام کے سلسلے میں خصوصی طور پر قائم کیے گئے کنٹرول رومز کا بھی معائنہ کیا اورانتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔