محرم الحرام، ہمیں قربانی ایثار اور برداشت کا درس دیتا ہے، نورمحمد دمڑ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کربلا کا پیغام ظلم ونا انصافی کے خلاف اور سچ پر ہمت کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، ظلم کیخلاف جدوجہد اسی طرح کامیاب ہوگی جیسے کربلا کے شہداء نے ہمیں دکھایا نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں 10 محرم کو اسلام کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے گئے اور عزاداری کی گئی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں قربانی،ایثار اور برداشت کا درس دیتا ہے قومی اتحاد و یکجہتی سے ملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے جاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ افغان عوام ہمارے بھائی ہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور امید ہے کہ افغانستان میں تبدیل ہونے والے صورتحال میں پاکستان اور بلوچستان میں امن وامان قائم ہوگا انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان کا امن ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بلوچستان میں پرامن حالات خراب کرنے میں پاکستان کے دشمن ملک بھارت افغانستان میں بیٹھ کر صوبے کے بے گناہ نہتے عوام کا خون بہارہا تھا لیکن موجودافغان حکومت اور قیادت سے امید ہے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے صوبائی وزیر نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ بھرپورکردار ادا کیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ملک خصوصاََ بلوچستان میں قیام امن کی بحالی میں سکیورٹی فورسز کا اہم کردار ہے، اور حکومت کی یہ خوہش اور کوشش ہیں کہ ملک میں امن و امان برقرار رہے کسی بھی مسجد یا امام بارگاہ اور مجالس میں اسلام کی کسی بھی مقدس ہستی سے متعلق غلط بات نہیں ہونی چاہیے، ہم نے پاکستان کے ساتھ مسلم امہ کو بھی مستحکم کرنا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر نو اور دس محروم کو سیکورٹی کیلئے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔