ہر ضلع میں بورڈ نگ سکولز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے میں جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے اس سال کے مالی بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کئے ہیں اس سے صوبے کے دوردراز علاقوں کے طلباء و طالبات کوجدید تعلیم سے بہرہ مند ہونے کے مو اقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ذاتی دلچسپی سے صوبے کے ہر ضلع میں بورڈ نگ سکولز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ صوبے کے نوجوان انتہائی با صلا حیت اور ذہین ہیں انہیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے وہ بھی ملک کے دیگر صوبے کے طلباء کے مقابلے میں آسکیں گے اور مستقبل میں ملک و صوبے کی خدمت کیلئے اپنی صلا حتیں بروئے کار لانے کے قابل ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کما ل خان کا وژن بھی صوبے کی پسما ند گی کا خاتمہ اور تعلیم کے فروغ کو اولیت دینا ہے انہوں نے کہاکہ یہ امر انہتائی خو ش آئند ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کی یونیو رسٹیوں واعلیٰ تعلیمی اداروں کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ذہین طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپس بھی فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر وظا ئف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنے تعلیمی اہداف حا صل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے