پی پی پی بلو چستان کا گھڑ ایک مرتبہ پھر بننے جارہا ہے، سربلند جوگیزئی

لورالائی (گرین گوادر نیوز) پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیزئی نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی تحریک بہت جلد منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے عمران خان چند مہینوں کے مہمان ہیں حکومت کا خاتمہ جلد ہوگا۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی بلو چستان کا گھڑ ایک مرتبہ پھر بننے جارہا ہے چیف آف جھالاوان نواب ثنا ء اللہ زہر ی سابق گور نر قادر بلو چ سمیت اہم ترین سیاسی رہنماوں کی شمولیت سے پارٹی اب دوبارہ اہم موڑ میں داخل ہو چکی ہے صوبہ خیبر پختون خواء پنجاب بلوچستان سندھ آزاد کشمیر گلگت بلدستان میں اہم رہنماء پارٹی قیادت سے رابطوں میں ہیں جو کہ بہت جلد شمولیت کرینگے اگلا وزیر اعظم پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو ہونگے الیکشن میں پورے ملک سے کلین سوئپ کرینگے ہم نے ماضی میں بھی شہید زوالفقار علی بھٹو شہید شاہنواز بھٹو اور بی بی شہید جیسے لیڈرز کی خون کی قربانی دی ہے پی پی پی ملک میں آئین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اس وقت ملک کی بقاء خطرے میں ہے ہماری پارٹی ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف تمام اپشنز کو استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے متعدد ارکان پی پی پی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں اگر بلاول بھٹو کی پیشکش کا مسلم لیگ ن نے سنجیدہ جواب دیا تو پنجاب اور قومی اسمبلی دونوں میں اپوزیشن کے تعاون سے تحریک عدم اعتماد بھی پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ماضی میں جو دعوے کیئے وہ وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے اپنے ایک بھی وعدے کا پاس نہیں کیا لیکن انہوں نے ملکی تاریخ میں یو ٹرن کا عظیم خطاب ضرور حاصل کیا انہوں نے کہا کہ پی پی اب بھی اپوزیشن اتحاد کی مکمل حامی ہے حکومت جھوٹ اور یوٹرن کے زریعے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال رکھنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے چینی اور آٹا مافیا ز کو قصور وار ہونے کے باوجود کچھ نہیں کہا یہ حکومت کا دہرا معیار اور قانون شکنی کے مترادف ہے حکومت صرف اپوزیشن کے خلاف نیب کو استعمال کر رہی ہے جسکو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے قانون کی نظر میں سب لوگ برابر ہیں ہم امتیازی قانون کو نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے بڑی قربانیاں دیکر ملک میں جمہوریت بحال کی بی بی شہید نے ملک میں عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا اور جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جان دی انہوں نے کہا کہ ااصفہ بھٹو زرداری اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے سیاسی میدان میں ائی ہیں وہ بی بی کی نشانی ہیں اوران کا سیاست میں بڑا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل پی پی کا ہے جب بھی ملک میں عام الیکشن ہونگے پی پی عوام کے ووٹ کے طاقت سے حکومت میں آئیگی اور ہم عوام کو روزگار دینے کے ساتھ ساتھ روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی کیلئے اپنے منشور پر عمل شروع کر دیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے