بلوچستان بھرتعلیم کے شعبہ میں ہرایک کو اپناکرداراداکرناچاہیے، ظہورآغا
مانجھی پور:گورنربلوچستان سید ظہوراحمدآغانے کہاکہ بلوچستان بھرتعلیم کے شعبہ میں ہرایک کو اپناکرداراداکرناچاہیے جدیددورکے چیلنجوں سے نمٹاجاسکے نئی نسل کواعلیٰ تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ضروری ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے تحصیل پریس کلب مانجھی پورکے سینئرصحافی حاجی خدابخش کھوسہ اورسماجی رہنمامحمدسلیم کھوسہ سے گورنرہاوس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاسینئرصحافی حاجی خدابخش کھوسہ اورسماجی رہنمامحمدسلیم کھوسہ نے گورنربلوچستان سید ظہوراحمدآغاکوگورنربلوچستان کاعہدہ سنبھالنے پرپھولوں کا ہارپہناکرمبارک باد دی اس موقع پرگورنربلوچستان سیدظہوراحمدآغانے کہاہے کہ معاشرے میں مجبورافرادکوبروقت انصاف دلانے کیلئے حکومتی کوشش جاری ہیں اورپسے ہوئے طبقہ کی شکایت پرفوری نوٹس لیاجائے گاہم اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے نبھارہے ہیں اورہماراعمل ہی ہماری کارکردگی کاضامن ہے انھوں نے کہاکہ کچھی کینال کاکام جاری ہے ان کی تکمیل سے بے روزگارنوجوانوں کوروزگارکے مواقع میسرہوں گے اوراس کے علاوہ کچھی کینال کے تکمیل ہونے سے نصیرآباد ڈویژن کے غیرآباد وبنجرہزاروں ایکڑزمینیں سیراب ہوجائیں گے اوربلوچستان مزیدترقی کرے گی انھوں نے کہاکہ حکومت شعبہ تعلیم اورصحت پرتوجہ دیئے ہوئے ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔