واقعہ کربلا دنیا کے تمام مذاہب کے لئے ایک مثال ہے، ثمینہ زہری
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ محرم الحرام نہ صرف نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد دلاتاہے بلکہ ہمیں اخوت، رواداری اور بھائی چارے کا درس بھی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا دنیا کے تمام مذاہب کے لئے ایک مثال ہے اور ہمیں اسی جذبہ ایمانی کے ساتھ اپنی زندگی گزارنی چاہئے واقعہ کربلا اور شہادت اما م حسینؓ قربانیوں کی عظیم داستان ہے آپ ؓ کی شہادت نے حق کا علم بلند کر کے عنانیت کا خاتمہ کیا واقعہ کربلا ایک فرد یاطبقہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے آج کے دور میں ہمیں چاہئے کہ حضرت امام حسین ؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یزیدی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور اسلام کی سربلندی اور بقاء کے لئے اپنے جذبہ ایمانی کو تازہ کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اور اسلامی جوش و جذبہ ایمانی سے کفری طاقتوں کے مذموم مقاصد کے خلاف اسلام کی سربلندی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں درست دیتا ہے کہ اللہ پر پختہ ایمان رکھنے والوں کے آگے چاہے دشمنوں کا بڑے سے بڑا لشکر ہو سچا مسلمان کبھی بھی اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتا محرم الحرام ہمیں یہ بھی درس دیتا ہے کہ چاہے جتنی بھی مشکلیں درپیش ہوں حق کی بات کرنے سے نہیں ڈرنا چاہئے اور حق کا ساتھ دینا چاہئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو قرآن و سنت نبوی ؐکی روشنی میں زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔