آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہمیں عوام میں درختوں کی اہمیت وافادیت کا احساس جگانا ہوگا، ظہورآغا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان نے مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے گزشتہ روزگورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے گورنرہاؤس کے لان میں کوئٹہ پائن کا پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم 2021 کا افتتاح کیا اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہمیں عوام میں درختوں کی اہمیت وافادیت کا احساس جگانا ہوگا،صوبائی دارالحکومت کے مختلف شاہراہوں اور بائی پاس پر لگائے گئے درختوں اور پودوں کو بروقت پانے دینے اور انکی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانے اور انکی مناسب دیکھ بھال سے نہ صرف موسمی بہتری آئیگی بلکہ متعلقہ محکموں کی محنت و وسائل ضائع ہونے سے بھی بچ جائینگے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنگلات محمد صدیق مندوخیل اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر شاہنواز علی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے