ملک میں دہشتگردی کے واقعات خطرے اور بد امنی کی علامت ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (گرین گوادر نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات خطرے اور بد امنی کی علامت ہیں، تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر حکومت کو خاموش نہیں رہنا چاہیے،حکومت افغانستان کی صورتحال اور پاکستان پر اثرات کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لے اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ کراچی اور لوئر دیر میں عام شہریوں اور پولس پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات خطرے اور بد امنی کی علامت ہیں، تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر حکومت کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں جنگی صورتحال کا پاکستان پر منفی اثر ہوگا، ملک میں اب دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم شروع ہے کہہ رہے حکومت پاکستان پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے تیار نہیں، حکومت افغانستان کی صورتحال اور پاکستان پر اثرات کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان صرف بلز بلڈوز کرنے اور اپوزیشن کے خلاف تقاریر کا فورم نہیں، وزیراعظم کو چاہئے وہ ان حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایک وار روم قائم کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک بحرانی صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے