عوام سے انتخابات سے پہلے جو وعدے کئے تھے ان کو عملی جامہ پہنارہے ہیں،نورمحمد دمڑ

زیارت (گرین گوادر نیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلع زیارت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف عوامی اجتماعات سپورٹس میلہ میں شرکت کے علاوہ زیارت و سنجاوی میں مختلف افراد کے وفات پر انکے گھروں جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی صوبائی وزیر کے ہمراہ بی اے پی ضلع زیارت کے صدر ضلع صدر عبدلستار کاکڑ،نور اللہ جان سارنگزئی ماسٹر معا ذ للہ، نعیم ٹھیکیدار ظہور احمد سنجاوی میں ملک لاجور دمڑ، حاجی جان چیرمین، حاجی خان محمد دمڑ، حاجی راز محمد دمڑ،اور دیگر قائلی رہنماء و پارٹی ورکروں بھی تھے زیارت کلی احمدون میں اختر خان بارکزئی کے جانب سے صوبائی وزیر کے عزاز میں ٹی پارٹی کااہتمام کیا گیاتھا اس موقع پر شاکر خان، صابر خان،فرید خان، جاوید خان، خالد خان اپنے پورے خاندان و قبیلہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکرحاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں بی اے پی میں شمولیت کااعلان،زیارت کے علاقہ کالا چینہ میں پارٹی کارکنوں کے جانب سے صوبائی وزیرکے عزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا محمد ابراہم، محمد حنیف محمد انور محمد آصف، محمد عباس، محمد اکرم نے جمعیت علماء اسلام سے چالیس سالہ رفاقت ختم کرکے اپنے خاندان سمیت مستعفی ہوکر بی اے پی میں شمولیت کااعلان کیا،نزیر احمد وقاص احمد، وقار احمد، ابرار احمد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی شمولیت کا،سنجاوی میں عبدلراحمان آقا کے جانب سے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے عزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیاتھا اس موقع پر عبدلراحمان آقا،شمس اللہ، منیر خان، کلیم اللہ بہاودین اپنے پورے خاندان و قبیلہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے اپنی 30 سالہ رفاقت ختم کرکے بلوچستان عوامی پارٹی شمولیت کا اعلان کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا دورہ زیارت و سنجاوی میں پشتون قوم پرست اور مذہبی جماعتیں سے درجنوں افراد نے مستعفی ہوکر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں بی اے پی اور نورمحمد دمڑ کاروان میں شامل ہوگئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے زیارت و سنجاوی میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر کارکردگی کی اور بڑے بڑے منصوبوں کی تکمیل سے حلقے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے،عوام سے انتخابات سے پہلے جو وعدے کئے تھے ان کو عملی جامہ پہنارہے ہیں انہوں نے کہاکہ تما م حلقے کے عوام میر ے لیے برابر ہیں تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ایک وژن کے مطابق کام کررہی ہے،موجودہ حکومت کی بہتر کارکردگی کی بدولت جلد ہی عوام بہتری محسوس کریں گے صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام اور پارٹی کارکنوں کے مسائل کررہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ چالیس سال سے ضلع زیارت پر ایک مذہبی جماعت نے عوام کو اسلام کے نام پر ورغلا کر حکمرانی کی لیکن ضلع زیارت کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مخصوص افراد کے سوا حلقے کے غریب عوام کے مسائل حل کرنا تو دور کی بات ان سے ملنا بھی گہوارہ نہیں کرتے لیکن ہم نے کئی سالوں جدوجہد کرکے انکی غرور خاک میں ملادیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب سے جوق درجوق شمولیت ہمارے تین سالہ کارکردگی پراعتماد کا اظہار ہے۔اسکے علاوہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے آل بلوچستان صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے نام سے زیارت کے علاقہ گوگئی میں میلہ یوم آزادی کے حوالے سے میلہ کاانعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نورمحمد خان دمڑ تھے جبکہ میلہ میں ڈپٹی کمشنر زیارت خورشید عالم، اسسٹنٹ کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ، ضلع زکواۃ چیئرمین سعد اللہ دوتانی، بی اے پی ضلع زیارت کے صدر عبدلستار کاکڑ، پارٹی رہنماء نوراللہ جان سارنگزئی سمیت پارٹی زیارت، سنجاوی ہرنائی کے کارکنوں، عہدیداروں، قبائلی عمائدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا دیگر مہمانوں کے ہمراہ میلہ گرونڈ پہنچنے پر علاقے کے عوام پارٹی کارکنوں، عہدیداروں، شائقین اور کھلاڑیوں نے پرتپاک استقبال کیاگیا گل پاشی کی گئی اور ایک ننے سے بچے نے صوبائی وزیر کو گلدستہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے