ملک میں سول آمریت نافز ہے کسی کو جمہوری آزای نہیں ہے ،مولانا عبد الغفور حیدری
لورالائی (گرین گوادر نیوز) جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے جے یو آئی کے رہنما سردار ولی خان حمزہ زئی کے جانب سے ظہرانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت اور کلی آوریاگئی میں سابق امیر جماعت اسلامی حاجی عبدالکریم کدیزئی کا خاندان سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر جے یوآئی میں شمولیت کے موقع پر ٹی پارٹی میں شریک قبایلی سیاسی اور سماجی شخصیات کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی ملک میں اسلامی فلاحی اور جمہوری پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور اسکا مطلب کلمہ طیبہ کے بنیاد پر رکھا گیا لیکن تہتر سال گزرنے کے باوجود ہم اس عظیم مقصد سے آج تک محروم ہیں انہوں نے کہا کہ آج عمران خان تبدیلی کے نام پر اور ریاست مدینہ کا تصور دیکر پاکستان کو ایک سیکولر ملک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جسکی نہ ہم اجازت دینگے اور نہ ہی اس بات کی اجازت دستور پاکستان میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں ہزاروں علماء اور مسلمانوں کا لہو شامل ہے ہم انکے خون سے کسی کو بھی غداری کرنے کی اجازت نہیں دینگے عمران خان عوام کے منتخب وزیر اعظم نہیں ہیں وہ عالمی قوتوں کی مرضی اور ہماری اسٹیلبشمنٹ کے اشاروں پر 2018میں ہم پر مسلط کئے گئے پاکستان ک معیشت آج ورلڈ بنک اورآئی ایم ایف کے ہاں گروی ہے جس سے ہم انکے رحم وکرم پر ہیں اور جس ملک کا معاشی نظام غلام ہووہ ملک اپنی آزادی برقرار نہیں رکھ سکتا ہمار ے اسلامی اور ملکی وجود کو عمران خان سے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ڈالر کو سو روپے سے ساٹھ پر لاونگا لیکن آج ڈالر کی انچی آڑان سے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ملک میں سول آمریت نافز ہے کسی کو جمہوری آزای نہیں ہے میڈیا پرقدغن لکاکر سبکی زبانیں بند کی جارہی ہیں نیب کے ادارے کو متنازعہ بنادیا گیا ہے احتساب کو زاتی انتقام میں بدل دیا گیا ہے زاتی پسند نا پسند کے بنیاد پر احتساب کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے وفاق اٹھارویں ترمیم کوختم کرنے کے بہانے تلاش کررہی ہے جوکہ صوبوں سے دشمنی کے مترادف ہے تمام زخایر پر بلوچستان کاحق تسلیم کیاجائے ہم کی کو صوبائی خودمختیاری چھننے کی اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی وسایل پر کسی کو ڈاکہ مارنے ک اجازت انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تاریخ کی سب سے ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے ترقی کے نام پر عوام کو پھتر کے زمانے میں یہ نااہل حکومت ہمیں لیکر گئی وزیر اعلی جام نے بجٹ پیش کرنے کے موقع پرخود یہ اعتراف کیا کہ مجھے خود بجٹ کے اعداد وشمار ابتک نہیں معلوم تواپوززیشن کو کس طرع معلوم ہے یہ بات انکی نااہلی کو صاف واضح کرتی ہے ہم نے صوبے بھر میں جام حکومت کے خلاف اپنی تحریک شروع کی ہے عوام نے تحریک میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت کے خلافاپنا فیصلہ سنا دیا ہے کرپشن کے انتہا کر دی گئی ہے عوام رل رہے ہیں لیکن وزیر اعلی کہہ رہے ہیں کہ صوبے میں ترقی کا جال بھچا دیا گیا ہے ہمیں کوئی ایک میگا منصوبہ تو دیکھا دیں عوام بے روزگار پسماندگی میں اضافہ اور غربت اپنی آخری حد کو بھی کراس کر چکی ہے لیکن وزیر اعظم پھر بھی بڑے ڈھٹائی کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ گھبرانا نہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں عام الیکشن قریب ہے عوام بھر پور تیاری شروع کر دیں صاف وشفاف اور غیرجانبدار عبوری حکومت کی نگرانی میں الیکشن کرائے جاہیں تو ملک بچ سکتا ہے ورنہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ہماری اسٹلبیشمنٹ اپنی حدود میں رہ کر اپنا کردار نبھائے تو ملک میں جمہوریت مظبوط اور دستور کی بالادستی قایم ہو سکتی ہے اس موقع پر ضلعی امیرسابق صوبائی وزیر زراعت مولوی فیض اللہ سمیت سینکڑوں علماء و کارکن بھی موجود تھے۔