کوہلو، لیویز کی کاروائی بھاری تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد
کوہلو (گرین گوادر نیوز) کوہلو میں لیویز کی حساس ادارے کی اطلاع پر کاہان کے علاقے میں کاروائی بھاری تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرکے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابرھیم نے لیویز لائن میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ اسلحہ یوم آزادی کی تقربیات میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھے تخریب کار دہشت گردی کا بڑا منصوبہ رکھتے تھے تاہم لیویز فورس کی کوئیک رسپانس فورس نے حساس ادارے کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے کاہان میں تخریب کارروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولا بارود برآمد کرلیا ہے اسلحے میں ایم 25گن ایک عدد،ایم 25کے 312رونڈ،آر پی جی سیون کے 7عدد رونڈ،آر پی جی سیون کے 6فیوز،بارودی مواد کے 68پیکٹ،ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ شامل ہیں بھارتی ساختہ اسلحہ صوبے میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے تھے لیویز فورس نے رسالدار میجر شیر محمد مری کی سربراہی میں کاہان میں دشوار گزار اور پہاڑی علاقوں میں 8گھنٹے کی طویل سرچ آپریشن کے بعد کامیابی حاصل کی ہے کارروائی میں لیویز کی 150سے زائد جوانوں نے حصہ لیا ہے علاقے میں تخریب کاروں کی سرکوبی کی جارہی ہے جنہیں جلد گرفتار کرکے ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنادیا جائے گا اس کارروائی پر اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں اور ان کی کامیاب کارروائی قابل ستائش ہے فورس کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دینگے